علی حیدرکی بازیابی پر مبارکباد، صدربنی توگیلانی فیملی کو وائٹ ہاﺅس بلاﺅں گی: ہیلری کلنٹن

علی حیدرکی بازیابی پر مبارکباد، صدربنی توگیلانی فیملی کو وائٹ ہاﺅس بلاﺅں ...
علی حیدرکی بازیابی پر مبارکباد، صدربنی توگیلانی فیملی کو وائٹ ہاﺅس بلاﺅں گی: ہیلری کلنٹن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے علی حیدرگیلانی کی بازیابی پر گیلانی خاندان کو مبارکباد دی اور کہاہے کہ وہ اگر امریکہ کی صدر منتخب ہوگئیں تو گیلانی فیملی کو وائٹ ہاﺅس میں خصوصی دعوت پر بلائیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو ٹیلی فون کیا اور صاحبزادے کی بازیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ ہیلری کلنٹن کاکہناتھاکہ گیلانی دورحکومت میں بطور وزیرخارجہ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ رہی ، پاک امریکہ تعلقات بھی اچھے رہے ۔ 92نیوز کے مطابق ہیلری کلنٹن نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔