سپیکر اسمبلی کو باضابطہ طور پر 7سوالات پیش کردئیے ،اگر تسلی بخش جواب نہ ملا تو سوالوں کی تعداد بڑھتی جائے گی :اعتزاز احسن

سپیکر اسمبلی کو باضابطہ طور پر 7سوالات پیش کردئیے ،اگر تسلی بخش جواب نہ ملا ...
سپیکر اسمبلی کو باضابطہ طور پر 7سوالات پیش کردئیے ،اگر تسلی بخش جواب نہ ملا تو سوالوں کی تعداد بڑھتی جائے گی :اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آج باضابطہ طور پر اپنے 7سوالات سپیکر کو پیش کیے ہیں ،اگر تسلی بخش جواب نہ ملا تو سوالوں کی تعداد بڑھتی جائے گی ۔
اپوزیشن رہنماوں کے اجلاس کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کے پارلیمنٹ میں منتظر ہیں اور ان سے سچ جواب کی توقع رکھتے ہیں ،ارکان اسمبلی وزیر اعظم سے مزید سوال بھی کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کل چار غیر سنجیدہ لوگ آئے تھے اور ہمارے سوالوں کا مختصر جواب دے کر گئے ،سوالوں کا جواب او ر حساب وزیراعظم کو دینا پڑے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے تین بچوں کا نام پاناما پیپرز میں ہے اور ان کی کمپنیوں پر کمپنیاں نکل رہی ہیں ،کمیشن میں 7نہیں بلکہ 700سوال ہو نگے ۔

مزید :

قومی -