’کفالہ سسٹم فوری ختم کرو کیونکہ۔۔۔‘ سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے حق میں بڑی آواز بلند ہوگئی، جان کر آپ کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہے گی

’کفالہ سسٹم فوری ختم کرو کیونکہ۔۔۔‘ سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے حق میں بڑی ...
’کفالہ سسٹم فوری ختم کرو کیونکہ۔۔۔‘ سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے حق میں بڑی آواز بلند ہوگئی، جان کر آپ کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک میں روزی کی تلاش کے لئے جانے والوں کو کفیلوں کے ہاتھوں بہت دکھ سہنے پڑتے ہیں۔یہاں رائج کفالہ سسٹم صرف غیر ملکی ملازمین کے لئے ہی مصائب کا سبب نہیں بلکہ خود ان ملکوں کے لئے بھی مسئلہ بنتا جا رہا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اس کے خاتمے کے لئے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔
کنگ فہد سکیورٹی کالج کی ایک جامع تحقیق کے بعد بھی یہی مطالبہ سامنے آ گیا ہے کہ کفالہ نظام کو ختم کیا جائے کیونکہ یہ جرائم میں اضافے کی اہم وجہ ہے اور سکیورٹی کے لئے خطرہ بن رہا ہے۔ تحقیق کا عنوان ”خلیج تعاون کونسل ممالک میں غیر ملکی ملازمین اور سکیورٹی پر ان کے اثرات“ تھا۔اس تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کچھ کفیلوں کے منفی رویے کی وجہ سے غیر ملکی ملازمین قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے پر مجبور ہوجاتے ہیں جس کا نتیجہ جرائم کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ تحقیق میں اس صورتحال کو سکیورٹی کے لئے منفی اثرات کا حامل قرار دیا گیا، اور اس کی ذمہ داری کفالہ سسٹم پر ڈالی گئی۔

سعودی عرب میں 10سال گزارنے والے ڈاکٹرز کے اقامہ کی تجدید نہیں ہو گی: عرب میڈیا
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا بہترین حل یہ ہے کہ کفالہ نظام کا خاتمہ کردیا جائے اور غیر ملکیوں کو معاشرے کا حصہ بنایا جائے۔ کفیلوں کے سلوک کی وجہ سے غیر ملکی ملازمین خود کو معاشرے سے علیحدہ محسوس کرتے ہیں۔ اس مسئلے کا حل یہی ہے کہ کفالہ نظام ختم ہو تاکہ غیر ملکی ملازمین خود کو معاشرے کا حصہ سمجھیں اور اس کی ترقی کے لئے مثبت حصہ ڈالنے کی تمنا کریں۔
اس تحقیق کو نہایت اہم قرار دیا جارہا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اس کے دورس نتائج سامنے آئیں گے۔ یاد رہے کہ سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان پہلے ہی اس بات کا اشارہ دے چکے ہیں کہ غیر ملکیوں کو مملکت میں مستقل قیام کی سہولت دینے کے لئے گرین کارڈ طرز کی سکیم متعارف کروائی جاسکتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -