عرب ملک میں اگر کفیل آپ کا پاسپورٹ آپ کو نہ دے تو کیا کرنا چاہیے؟ جانئے انتہائی مفید معلومات

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو اکثر یہ مسئلہ درپیش رہتا ہے کہ ان کا پاسپورٹ کفیل اپنے قبضے میں لے لیتا ہے۔ بعض اوقات کہیں آنے جانے کے لئے پاسپورٹ عارضی طور پر دے بھی دیا جاتا ہے مگر اکثر کفیل پاسپورٹ کی واپسی سے انکار کر دیتے ہیں۔ کیا کفیل آپ کا پاسپورٹ اپنے قبضے میں لینے کا حق رکھتا ہے، اور اگر وہ پاسپورٹ واپس نہ کرے تو آپ کو کیا کرنا چاہئیے؟
خلیج ٹائمز کے مطابق ماہر قانون اشیش مہتا نے اس اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق یہ عمل سراسر غیر قانونی ہے اور آپ کا کفیل آپ کی رضامندی کے بغیر پاسپورٹ اپنے پاس رکھنے کا مجاز نہیں ہے۔ اگر کفیل قانونی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے پاسپورٹ اپنے قبضے میں لے لیتا ہے اور آپ کی درخواست پر واپس نہیں کرتا تو اس صورتحال میں آپ کو بیک وقت منسٹری آف ہیومن ریسورسزاور اپنے ملک کے سفارتخانے یا قونصلیٹ کے پاس شکایت درج کروانا ہو گی، جبکہ پولیس کو بھی مطلع کرنا چاہئیے۔
سعودی عرب میں ایک اور شعبے سے غیر ملکیوں کو نکالنے کی تیاریاں مکمل، ہزاروں پاکستانیوں کی بے روزگاری کا خطرہ!
اشیش مہتا کا کہنا ہے کہ کفیل کی طرف سے آپ کا پاسپورٹ واپس کرنے سے انکار کی صورت میں منسٹری آف ہیومن ریسورسز اور اپنے ملک کے سفارتخانے یا قونصلیٹ کو ایک ساتھ شکایت درج کروانا ضروری ہے۔ اگر آپ وزارت، سفارت یا قونصل خانے اور پولیس کو بیک وقت شکایت نہیں کرتے تو اس صورت میں آپ کے مسئلے کے حل میں تاخیر اور مشکلات حائل ہوسکتی ہیں۔