سعودی فوج نے یمن میں خاتون کو پکڑلیا لیکن یہ دراصل کون تھی؟ حقیقت سامنے آئی تو فوجیوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہوگیا

سعودی فوج نے یمن میں خاتون کو پکڑلیا لیکن یہ دراصل کون تھی؟ حقیقت سامنے آئی ...
سعودی فوج نے یمن میں خاتون کو پکڑلیا لیکن یہ دراصل کون تھی؟ حقیقت سامنے آئی تو فوجیوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانیت کے خون کے پیاسے دہشت گرد اپنے ناپاک مقاصد کے حصول کے لئے شرمناک چالوں سے بھی نہیں ہچکچاتے اور ایسے ایسے بہروپ بھرتے ہیں کہ انسان حیران رہ جائے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق یمن کے شہر المقلاءمیں سکیورٹی اہلکار اس وقت دنگ رہ گئے جب پکڑی گئی ایک ’خاتون‘ دراصل ایک خطرناک دہشت گرد نکلا۔ اس دہشت گرد نے خاتون کا بہروپ بھر کر اپنے حسن کو خوب سنوار رکھا تھا اور اس مقصد کے لئے زنانہ لباس سے لے کر میک اپ کی باریکیوں تک ہر چیز کا خیال رکھا گیا تھا۔ سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ یوں لگ رہا تھا کہ یہ دہشت گرد کسی بیوٹی پارلر سے تیار ہوکر آیا تھا۔ یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ زنانہ دہشت گرد ایک خطرناک دہشت گرد تنظیم کا مقامی رہنما ہے۔

خفیہ پولیس نے 8 رکنی گروہ کو نجی منی چینجر سے ایک کروڑ ریال چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا
یمن میں عرب اتحاد اور نیشنل یمنی آرمی کی طرف سے باغیوں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ المقلا میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں متعدد کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -