’’ ایک سعودی شہزادہ اور سینکڑوں لڑکیاں‘‘

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک) پرانے فیشن کی جینز کے ساتھ سینڈل پہنے ہوئے یہ نوجوان بظاہر ایک عام سا انسان نظر آتا ہے لیکن یہ عام سا دکھائی دینے والا شخص سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن فہد ہے جو اپنی شاہانہ طرز زندگی کے باعث متعدد بار خبروں کی زینت بن چکا ہے۔حال ہی میں اسے نیویارک کے معروف کلب میں سینکڑوں نوجوان لڑکیوں کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن فہد نے امریکی علاقے مین ہیٹن(Manhattan)کے سوانکی لکی سٹرائیک باؤلنگ کلب کو ساری رات بک کروا رکھا تھا۔ پارٹی میں شہزادے کے200کے قریب انتہائی قریبی دوست احباب مدعو تھے، پارٹی میں خواتین ماڈلز سمیت سینکڑوں لڑکیاں موجود تھیں۔ پارٹی میں ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ نوامی کیمبل سمیت آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کی موجودگی پارٹی کی رونق کو چار چاند لگا رہی تھی۔
پارٹی میں شریک ایک شخص نے بتایا کہ شہزادہ کی جانب سے منتخب کیا گیا مقام شہر کے دیگر کلبوں سے کہیں شاندار تھا ۔ شہزادہ رات گئے قریباً 1بجے کے قریب پارٹی میں شامل ہوا ۔وہ اپنے ہاتھ میں مخصوص قسم کا کپ اٹھائے ادھر اُدھر پھر رہا تھا اور پارٹی میں شریک مختلف لوگوں سے رسمی علیک سلیک کررہا تھا ۔نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز کی نجی زندگی اور عادات سے پردہ کشائی کی کوششوں کے بعد سے شہزادہ محتاط رویہ اختیار کرتا ہے۔