اپوزیشن حکومتی جوابات سے مطمئن ہے،اس لیے ضمنی سوال نہیں کیا :طلال چوہدری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن کے سات سوالوں پر حکومتی جواب کے بعدکوئی ضمنی سوال نہیں پوچھا گیا جس کے مطلب ہے کہ اپوزیشن نے جواب تسلیم کر لیے اور وہ جواب سے مطمئن ہیں لیکن وہ جان بوجھ کر معاملات الجھا رہے ہیں۔ ان کی اس منطق پر اپوزیشن اراکین کافی حیران بھی ہوئے،پارلیمنٹ کے باہر ن لیگ کے رہنماوں کے ہمراہ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو سوال پارلیمنٹ کے اندر پو چھا جاتا ہے ،وہ پارلیمٹ کے باہر نہیں پوچھا جانا چاہیے ،اگر اپوزیشن کیمروں کے سامنے سوال کرے گی تو جواب بھی کیمروں کے سامنے دئیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑ ھ سو آ ف شور کمپنیاں رکھنے والے دو کمپنی والوں سے سوال پوچھ رہے ہیں ،سوال کرنے والے پارلیمنٹ کا چھوٹا سا حصہ ہیں ،پارلیمنٹ کا بڑا حصہ مسلم لیگ ن ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے نواز دشمنی میں اینٹی نواز اتحاد بنا یاہوا ہے ۔