سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کا یوسف رضا گیلانی کے بیٹے رہائی پر خوشی کا اظہار

جدہ (محمد اکرم اسد) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے حیدر گیلانی کی رہائی پر مملکت میں مقیم پاکستان کمیونٹی نے بڑی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گیلانی خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حیدر گیلانی کا تین سال بعد بازیاب ہوجانا بڑا معجزہ ہے جبکہ حکومت کو سکیورٹی کا جائزہ لینا چاہیے کہ ملتان سے بھرے جلسے کے بعد اغوا ہوکر پورے پاکستان کا چکر لگا کر کیسے افغانستان داخل ہوا اور اپنے سکیورٹی ایجنسیاں کیا کرتی رہیں۔ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے کہ کئی کیس ایسے ہوچکے ہیں کہ لوگ اغوا ہوکر تاوان کے لئے افغانستان یا علاقہ غیر منتقل کردئیے جاتے ہیں۔ آخر اتنی چیک پوسٹیں اور ناکے کس کام کے ہیں، کیا یہ ناکے یا چیک پوسٹیں کمائی ذریعہ ہیں جہاں پیسے دے کر لوگوں کو بغیر چیک کرائے جانے دیا جاتا ہے یا پھر یہ لوگ خوفزدہ ہوکر لوگوں کو گزرنے دیتے ہیں۔ نیشنل پلان میں اس پر بھی بات ہونی چاہیے کہ آخر ایک پاکستان ملک کے کسی بھی حصے سے اغوا ہوکر کیسے بارڈر کراس کرجاتے ہیں یا ناکے اور چیک پوسٹیں کراسکرجاتے ہیں۔ اگر انہوں نے لوگوں کو بغیر چیک کئے ہی ان چیک پوسٹوں اور ناکوں سے کراس کرانا ہے تو پھر ان کو فی الفور ختم کردیا جائے اور اللہ کے بھروسے پر ہی پھر ملک اور عوام کو چلنے دیا جائے، وہ بہتر کار ساز ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے اس پر اسمبلی میں بھی سیر حاصل بحث کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔