ملک دشمن سرگرمیاں،سعودی خاتون کو 6سال قید

ملک دشمن سرگرمیاں،سعودی خاتون کو 6سال قید
ملک دشمن سرگرمیاں،سعودی خاتون کو 6سال قید

  


جدہ (محمد اکرم اسد) مقامی فوری سماعت کی عدالت نے ایک خاتون کو ملک کے خلاف سرگرمیاں ثابت ہونے پر 6 برس قید کی سزا سنادی، ملزمہ کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ اس نے ملک کے خلاف ہینڈ بلز تیار کرکے مساجد اور دیگر مقامات پر چسپاں کئے جس میں ان افراد کی رہائی کا مطالبہ تھا جن کو نقص امن کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اس نے سوشل میڈیا پر بھی امن عامہ کے خلاف تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں اور بیرون ملک ارسال کیں، جرم ثابت ہونے پر خاتون کو 6 برس کی سزا سنائی۔

مزید : عرب دنیا


loading...