وزیراعظم نے کل کے بجائے پیر کو قومی اسمبلی میں جانے کافیصلہ کر لیا ،پارلیمنٹ کی کارروائی کو پر امن بنانے کے لیے ایاز صادق کے رابطے

وزیراعظم نے کل کے بجائے پیر کو قومی اسمبلی میں جانے کافیصلہ کر لیا ،پارلیمنٹ ...
وزیراعظم نے کل کے بجائے پیر کو قومی اسمبلی میں جانے کافیصلہ کر لیا ،پارلیمنٹ کی کارروائی کو پر امن بنانے کے لیے ایاز صادق کے رابطے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کل قومی اسمبلی میں جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جمعے کے بجائے پیر کو پاناما لیکس پر پالیسی بیان دیں گے ۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قائد حزب اختلاف خورشید شا ہ سے رابطہ کیاسمیت اپوزیشن اور حکومت کے اراکین سے رابطہ کیا اور وزیر اعظم کی پیر کے روز پارلیمنٹ میں آمد سے متعلق آگاہ کیا۔رابطو ں کے دوران ایاز صادق نے کارروائی پر امن انداز میں مکمل کرنے کے لیے حکومتی وزراءسے بھی مشاورت کی ۔بعد ازاں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا وزیراعظم کے پالیسی بیان پر اپوزیشن سے معاملات طے پاگئے ہیں۔ وزیراعظم کی موجودگی میں کارروائی خوشگوار ماحول میں چلانا چاہتا ہوں ،اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کے خطاب کے دوران ماحول خراب نہ کرنے کی یقین دہانی کر ادی ۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ علیل ہیں وہ بھی پیر کو اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اپوزیشن نے خطاب کے دوران ماحول خراب نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے اور حکومتی وزراسے بھی مشاورت کی ہے تاکہ کارروائی پرامن انداز میں مکمل ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم جمعہ کو بھی آنا چاہیں تو ان کی مرضی ہے لیکن پاناما لیکس پر پالیسی بیان پیر کو ایوان میں دیں گے۔ 

مزید :

قومی -اہم خبریں -