ڈاکٹر عبدالقدیر کے گھر والوں کے نام پر بھی آف شور کمپنی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان کے جوہری سائنسدان عبدالقدیرخان کے رشتہ دار وں کےنام بھی پاناما لیکس میں آ گئے ہیں ،جس کے مطابق عبدالقدیر خان کے رشتہ دار آف شور کمپنی میں حصہ دار ہیں ۔
بھارتی اخبار ’ہندستان ٹائمز‘نے دعویٰ کیاہے کہ جہاں پانا لیکس میں درجنوں آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں وہاں بہاماز میں بھی قائم کی گئی ایک آف شورکمپنی ڈاکٹر عبدالقدریر خان کے رشتہ داروں کے نام پر ہے ۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ’وحدت لمٹیڈ ‘کے نام سے بہاماز میں آف شور کمپنی 21جنوری 1998کو قائم کی گئی جو کہ دوسال تک آپریشنل رہی ،جس کے مالک کراچی کےعبدالقیوم خان ،ہنڈرینا خان ،دینا خان اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی عائشہ خان ہیں ۔ عبدالقیوم خان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بڑے بھائی ہیں ،جو کہ فروری 2010میں کراچی میں انتقال کر گئےتھے ،ہنڈرینا خان ہالینڈ کی رہنے والی ہیں اور انہوں نے عبدالقدیر خان سے 1964میں شادی کی ۔