اسلام آباد میں دو غیر ملکی طالبعلم پٹری کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گئے،ایک جاں بحق ،دوسرا زخمی

اسلام آباد میں دو غیر ملکی طالبعلم پٹری کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ ...
اسلام آباد میں دو غیر ملکی طالبعلم پٹری کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گئے،ایک جاں بحق ،دوسرا زخمی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ایچ 10 کے علاقے میں دو غیر ملکی طالب علم پٹری کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گئے جس کے باعث ایک جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہناہ کہ ایچ 10 کے علاقے میں دو غیرملکی طالبعلم ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گئے، جس کے نتیجے میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں زیرتعلیم چین سے تعلق رکھنے والا مازونگ جاں بحق ہو گیا جبکہ چین ہی کا دوسرا طالبعلم ماشوائے شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش اور زخمی طالبعلم کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاں زخمی ہونے والے طالب علم کا اعلاج جاری ہے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...