الکاٹل پاکستان میںi2 کے اشتراک سے فونز متعارف کروانے کے لیے تیار

الکاٹل پاکستان میںi2 کے اشتراک سے فونز متعارف کروانے کے لیے تیار

لاہور(پ ر)چین کی ایک بڑی سمارٹ فون ساز کمپنی الکاٹل نے مشہور پاکستانی ڈسٹری بیوشن کمپنی i2Pakistan کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے۔اس شراکت کے نتیجے میں جلد ہی مارکیٹ میں الکاٹل سمارٹ فونز ، ٹیبلٹس اور چھوٹے فیچر فونز دستیاب ہوں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہi2Pakistan اس سے پہلے دیگر بڑی کمپنیوں جیسے ایپل ،مائیکرو سافٹ،لینوو اور ٹیلی نار کو ڈسٹری بیوشن اور وارنٹی فراہم کر رہی ہے۔لکاٹل پاکستان میں فرحان خان کی سربراہی میں کام کرے گی، جو اس سے پہلے مائیکرو سافٹ میں کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ فرحان خان کے مطابق الکاٹل پاکستان میں صارفین کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہر طرح کے موبائل متعارف کروائے گی۔

وہ لوگ جو سمارٹ فون استعمال کرنا نہیں جانتے یاپھر ان کے جیب انہیں اجازت نہیں دیتی، انکے لیے کم قیمت اور اچھے فیچر فونز متعارف کروائے جا رہے ہیں،

الکاٹل یا i2Pakistan کی جانب سے ابھی فونز کی قیمتوں کا اعلان یا دستیابی کی تاریخ کے بارے میں معلومات تو فراہم نہیں کی گئیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کی اگلے ماہ تک یہ فونز پاکستان کے بڑے شہروں میں دستیاب ہوں گے۔

مزید : کامرس


loading...