سپریم کورٹ رجسٹری کراچی، حیدر آباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر سربراہ حیسکو کی سخت سرزنش

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی، حیدر آباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر سربراہ حیسکو کی ...
سپریم کورٹ رجسٹری کراچی، حیدر آباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر سربراہ حیسکو کی سخت سرزنش

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حیدر آباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرنے پر چیف جسٹس نے  بجلی کی تقسیم کار کمپنی حیسکو کے سربراہ سخت سرزنش کی ہے۔

کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سربراہ حیسکو بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے حیدرآباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور حیسکو کے سربراہ کی بھی سرزنش کی۔ چیف جسٹس نے حیسکو کے سربراہ سے کہا لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تو آپ کے گھر پر 12 گھنٹے کیلئے بجلی بند کردیں گے، آپ کو گھر پر جنریٹر چلانے کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔

سربراہ حیسکو نے کہا کہ کنڈا ڈالنے اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /حیدرآباد /کراچی