مدرسے میں قاری نے طالبعلم کو غیر فطری فعل کا نشانہ بنا ڈالا

مدرسے میں قاری نے طالبعلم کو غیر فطری فعل کا نشانہ بنا ڈالا
مدرسے میں قاری نے طالبعلم کو غیر فطری فعل کا نشانہ بنا ڈالا

  

 اوکاڑہ (ویب ڈیسک)مدرسے کے قاری نے اپنے ہی شاگرد کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیل کے مطابق چک نظام دین دیپالپور کی رہائشی کا بیٹا گزشتہ  دو سال سے مدرسے میں قاری یوسف سے دینی تعلیم حاصل کر رہا تھا ، جہاں پر معلم عبدالغفور طالب علم کو ورغلا  کر ایک ماہ تک اسے غیر فطری فعل کا نشانہ بناتا رہا ، گزشتہ روز طالب علم نے اپنے والدین کو بتادیا ، پنچائیت میں ملزم نے زیادتی کا اقرار بھی کر لیا ، جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے  تفتیش شروع کردی ہے۔

ادھر شاہدرہ کے علاقہ بیگم کوٹ میں عبدالرحیم نامی ملزم کمسن بچی کو پکڑ کر زیر تعمیر مکان میں لے گیا اور اس سے زیادتی کی کوشش کی ، تاہم بچی کے شور پراہل محلّہ اکھٹے ہوگئے جس پر ملزم بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا ، بعد ازاں پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ساہیوال /جرم و انصاف /اوکاڑہ