سنگدل بھائی نے بہن کو گھر میں قید کرلیا، پانی کی جگہ پیشاب پلاتا رہا، وجہ ایسی کہ آپ کی بھی روح کانپ اٹھے

سنگدل بھائی نے بہن کو گھر میں قید کرلیا، پانی کی جگہ پیشاب پلاتا رہا، وجہ ...
سنگدل بھائی نے بہن کو گھر میں قید کرلیا، پانی کی جگہ پیشاب پلاتا رہا، وجہ ایسی کہ آپ کی بھی روح کانپ اٹھے

  


پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار سے انتہائی دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے جہاں بھائی نے جائیداد کے لالچ میں اپنی چھوٹی بہن کو گھر میں قید کرلیا اور اسے پانی کی جگہ پیشاب پلاتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر چھوٹی بہن کو گھر میں قید کرلیا۔ میاں بیوی نے لڑکی کو گھر کی اوپر کی منزل پر باندھ کر قید کردیا اور 4 روز تک اسے کھانے کو کچھ نہیں دیا۔ لڑکی پر تشدد بھی کیا جاتا رہا جس کی وجہ سے وہ بیہوش ہوگئی۔ ہوش میں آنے پر لڑکی نے پانی مانگا تو اس کے سگے بھائی نے اسے پیشاب پلایا۔

گاﺅں والوں کو جب واقعے کا پتا چلا تو انہوں نے لڑکی کو بازیاب کراکے ہسپتال پہنچایا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اس کے والدین کا انتقال ہوچکا ہے اور اس کا بھائی اور بھابھی اس کے حصے کی جائیداد ہڑپنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بہن کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے اور اس کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات غلط ہیں۔

مزید : بین الاقوامی /انسانی حقوق