وزارت داخلہ نے 11تنظیموں پر پابندی عائد کردی

وزارت داخلہ نے 11تنظیموں پر پابندی عائد کردی
وزارت داخلہ نے 11تنظیموں پر پابندی عائد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزارت داخلہ نے نیپ پر عمل درآمد تیز کر دیا اور 11 تنظیموں پر پابندی عائد کردی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق 11 تنظیموں پر پابندی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو مزید تیز کرنے کے تحت لگائی گئی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والی 11 تنظیموں کا تعلق جیش محمد، جماعت الدعوةاور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن سے ہے۔
پابندی کی فہرست میں شامل تنظیموں میں الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور،الدعوةالارشاد، الحمد ٹرسٹ لاہور اور فیصل آباد شامل ہیں۔فہرست میں شامل دیگر تنظیموں میں الفضل فاونڈیشن ٹرسٹ لاہور،موسک اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ،المدینہ فاونڈیشن لاہور،معاذبن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور،الایثار فاونڈیشن لاہور،الرحمت ٹرسٹ اور گنیازیشن بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی ہیں۔

مزید :

قومی -