8ما ہ میں بھارت کو برآمدات سے 273 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل

8ما ہ میں بھارت کو برآمدات سے 273 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل

لاہور(نیوز رپورٹر)رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں بھارت کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر فروری 2019 ءتک بھارت کو برآمدات سے ملک کو 273.530 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بھارت کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات سے 270.843 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں بھارت سے درآمدات میں اضافہ کی شرح4.59 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں بھارت سے درآمدات پر پاکستان نے 1145.941 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بھارت سے درآمدات پر پاکستان نے 1095.595 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں بھارت کے ساتھ اشیاءاورخدمات کی تجارت میں خسارہ کی شرح 5.7فیصد رہی۔

مزید : کامرس