پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مزید41گرانفروشوںکو گرفتار کر لیا

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مزید41گرانفروشوںکو گرفتار کر لیا

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاﺅن کو جاری رکھااورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر41افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور41افرادکو حراست میں لیا اور اُن کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور 02 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 99 ہزار 5سو کے جرمانے بھی کیئے گئے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1