نظریاتی سمر سکول کا 19واں تعلیمی سیشن 10جون کو شروع ہو گا

نظریاتی سمر سکول کا 19واں تعلیمی سیشن 10جون کو شروع ہو گا

لاہور (جنرل) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام گزشتہ 18سال سے موسم گرما کی تعطیلات میں طلباءکی نظریاتی ‘ تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کا 19واں سالانہ تعلیمی سیشن10جون سے 10جولائی 2019ءتک ایوان کارکنان تحریک پاکستان ‘لاہور میں منعقد ہو گا۔

نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ”پاکستان سے پیار کرو“ہے۔ یاد رہے کہ اس سکول کا آغاز مجید نظامی نے2001ءمیں کیا تھا۔ اس سکول میں 6سے 13سال کی عمر کے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے حامل اساتذہ کی نگرانی میں نظریہ¿ پاکستان سے ہم آہنگ نصاب اور نہایت دلچسپ و عام فہم انداز میں ذہنی و جسمانی نشوونما کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف مضامین اور کمپیوٹر کی تدریس کے علاوہ قائداعظمؒ، علامہ محمد اقبالؒ، مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ، مشاہیر تحریک پاکستان اور قیام تحریک پاکستان کے حوالے سے مختلف پروگرام منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ طلبا وطالبات کی پاکستان کی اہم شخصیات سے ملاقات بھی کروائی جاتی ہے۔اس سال نظریاتی سمر سکول میں داخلوں کا آغاز 13مئی سے ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1