خدمت میں عظمت ٹرسٹ دکھی انسانیت کی بھلائی کیلئے کوشاں ہے،وقار میاں

خدمت میں عظمت ٹرسٹ دکھی انسانیت کی بھلائی کیلئے کوشاں ہے،وقار میاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) چیئرمین خدمت میں عظمت ٹرسٹ وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ خدمت میں عظمت ٹرسٹ صرف اور صرف دکھی انسانیت کے لئے قائم کیا گیا ہے ،جس کے اغراض و مقاصد مریم یوسف فری ہومیو پیتھک کلینک کا قیام،مختلف ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کے لئے ادویات اور میڈیکل ٹیسٹوں میں امداداوریتیم بچیوں کی شادیوں میں تعاون کرنا ہے۔
سلسلہ میں جہیز اور کھانے میں امداد فراہم کرنا ،تعلیم کے خواہشمند بچے،بچیوں کو تعلیمی وظائف اور کتب اور یونیفارم کی فراہمی کا بندوبست کرناہے ،مستحق بیوہ خواتین کو ماہانہ وظائف کی فراہمی کے ساتھ رضیہ وقار دستکاری سکول کا قیام شامل ہیں ۔