حکومت تجارت کے فرو غ کے لئے نئی پالیسی تشکیل دے

حکومت تجارت کے فرو غ کے لئے نئی پالیسی تشکیل دے

لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران لاہور نائب صدر ملک نعیم نے کہا ہے کہ حکومت تجارت کے فروغ کے لئے نئی انڈسٹریل اور تجارتی پالیسی تشکیل دے جس میں نالج اکانومی کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے تا کہ ملکی معیشت موجودہ بحرانی کیفیت سے نکل کر تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

پاکستان کی معیشت کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔

لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ایسی صنعتی اور تجارتی پالیسی بنائے جوصنعتی ،تجارتی اور سروسز شعبوں کو ان کی اصل صلاحیت کے مطابق ترقی دینے میں معاون ثابت ہو جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور غربت میں کمی واقع ہوگی جبکہ معیشت بہتر ترقی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی تجارتی اور صنعتی پالیسی اس طرح تشکیل دی جائے کہ اس کے ثمرات کسی ایک صوبے یا علاقے کی بجائے پورے ملک میں پھیلیں اور ہر انکم گروپ کو اس کا فائدہ حاصل ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 1