گلاسگو اے ٹی پی چیلنجر ایونٹ کو مرے ٹرافی کا نام دے دیا گیا

گلاسگو اے ٹی پی چیلنجر ایونٹ کو مرے ٹرافی کا نام دے دیا گیا

لندن(اے پی پی) برطانیہ میں ٹینس کی گورننگ باڈی ایل ٹی اے نے گلاسگو اے ٹی پی چیلنجر ایونٹ کو مرے ٹرافی کا نام دے دیا، مرے فیملی کی برطانوی ٹینس میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تاکہ انہیں زبردست انداز سے خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ جمی مرے اور اینڈی مرے نے 2015ءمیں 79 برس بعد ملک کو ڈیوس کپ ٹائٹل دلوایا تھا اور دونوں نے نو گرینڈ سلام ٹائٹلز بھی جیت رکھے ہیں۔ ان کی ماں جوڈی کوچ اور سابق فیڈکپ ٹیم کی کپتان بھی رہ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ مرے ٹرافی 16 سے 22 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔ مرے فیملی کی برطانوی ٹینس میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی