جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاﺅن،131ملزم گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاﺅن،131ملزم گرفتار

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرکینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ مختلف جرائم میں ملوث131ملزمان گرفتار کر لیئے ۔ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی ریکوری کی گئی۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران13ملزمان کو گرفتار کر کے10 پسٹلز، 3 بندوقیں اور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 25ملزمان کے قبضہ سے 6 کلو گرام سے زائدچرس اور267 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔چوری، امانت میں خٰیانت،دھوکہ دہی،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب15اشتہاری مجرمان جبکہ 23 عدالتی مفروران کوبھی گرفتار کیا گیا ۔

مختلف مقامات پر چھاپے مار کر19 قمار بازوں کو گرفتار کر کے داﺅ پر لگی 41 ہزارروپے نقدی برآمد کی گئی۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ پرائس کنٹرول ،لاﺅڈ سپیکراور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر34 ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید : علاقائی