متعدد وارداتوں میں ملو ث مو ٹر سا ئیکل ڈکیت گینگ کے 3ملزم گرفتار

متعدد وارداتوں میں ملو ث مو ٹر سا ئیکل ڈکیت گینگ کے 3ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)راو ی روڈ پو لیس نے چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوںمیںملوث علی عثما ن عر ف کا لا مو ٹر سا ئیکل سنیچر ڈکیت گینگ کے 3ملزما ن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے8مو ٹر سا ئیکلیں،لا کھو ںروپے کی نقدی، 8موبائل، اسلحہ ودیگر سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی سید غضنفر علی نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوںکے خلاف کریک ڈاﺅن کے حوالہ سے تمام سرکل افسران کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈاﺅن کا حکم دیا جس پرڈی ایس پی شفیق آ با د سر کل شیخ محمد غیا ث نے ایس ایچ او راوی روڈ انسپکٹر ملک راحیل امجد اور سب انسپکٹر محمد الیا س سند ھو کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دے کرچوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث علی عثما ن عر ف کا لا مو ٹر سا ئیکل سنیچر ڈکیت گینگ گرفتاری کی ہدایت کی۔ ایس ایچ او راوی روڈ انسپکٹر ملک راحیل امجد اور سب انسپکٹر محمد الیا س سند ھو نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کرملزم علی عثما ن عر ف کا لا بٹ،حا فظ سلما ن عر ف حا فظ اورحید ر علی کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی سید غضنفر علی نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزما ن کی گرفتاری پرایس ایچ او راوی روڈ انسپکٹر ملک راحیل امجد ، سب انسپکٹر محمد الیا س سند ھو اور ان کی ٹیم کو شا با ش دی ۔

مزید :

علاقائی -