پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر کا3 ماہ میں تقرر کیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ 

    پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر کا3 ماہ میں تقرر کیا جائے،اسلام آباد ...

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین ماہ میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت اطلاعات کودو مختلف درخواستوں کی سماعت کے بعد حکم ہے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کا تحریر کیا گیا فیصلہ 4صفحات پر مشتمل ہے۔عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ سابق ایم ڈی ارشد خان اور بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تعیناتی غیرقانونی تھی۔عدالتی حکم میں کہا گیاہے کہ وزارت اطلاعات قانون کے مطابق تین ماہ میں ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں حکومت کوہدایت جاری کی ہے کہ ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کے لیےبورڈ آف گورنرز نامزد کیا جائے۔ 

ایم ڈی تقرر

مزید : صفحہ آخر