ملک گروی رکھوانے والے کو وزیراعظم  کیسے مان لیں،مریم اورنگزیب

   ملک گروی رکھوانے والے کو وزیراعظم  کیسے مان لیں،مریم اورنگزیب

 اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری صاحب آپ آج کل جو سائنس کے انکشافات کر رہے ہیں وہی کریں ، قوم کافی مستفید ہو رہی ہے، اللہ نے آپ کو وزارت سے ہٹا کر کچھ دن جھوٹ نہ بولنے کا موقع دیا ہے، آرام کریں۔ فواد چودھری کے بیان پہ ردِ عمل میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری صاحب سلیکڈ وناہل اور نالائق وزیراعظم کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا ، وزیراعظم کو اگر ترلے ، منتیںواسطے اور دھمکیاں دے کر منانا پڑے تو مزہ تو نہ آیا نہ۔ انہوں نے کہا فواد چودھری صاحب جو وزیراعظم سیلیکڈد ہو اس کو خالی اپوزیشن نہیں عوام بھی وزیراعظم نہیں مانتی جس وزیراعظم کی کابینہ اپنی نہ ہو اس کو وزیراعظم کیسے مان لیں فواد چودھری صاحب جس وزیراعظم نے آتے ہی ماہ میں عوام کے منہ سے روٹی چھین لی اس کو وزیراعظم کیسے مانیں، جس وزیراعظم نے عوام کے ساتھ جھوٹ بولے ہوں اس کو کیسے وزیراعظم مانیں، فواد چودھری صاحب جس وزیراعظم نے ملک کو IMFمیں گروی رکھوا دیا ہو اس کو کیسے وزیرعظم مان لیں۔ انہو ں نے کہا فواد چودھری صاحب جس نے صرف ماہ میں ترقی کو شرح آدھی اور مہنگائی تین گنا کر دی ہو اس ناہل کو وزیراعظم کیسے مان لیں فواد چودھری صاحب جو وزیراعظم جھوٹا ، نااہل اور نالائق ہو اس کو کیسے وزیرعظم مان لیں، فواد چودھری صاحب جس وزیرعظم نے ملک کو بھکاری، اور نوجوانوں سے نوکری اور غریبوں سے گھر چھین لئے ہوں اس کو کیسے وزیراعظم مان لیں۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر