بچی کےساتھ بد اخلاقی کا نوٹس ،ملزم کو قانون کی گرفت میں لائینگے،فیصل واوڈا

بچی کےساتھ بد اخلاقی کا نوٹس ،ملزم کو قانون کی گرفت میں لائینگے،فیصل واوڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کراچی میں 15 سالہ بچی کے ساتھ ہونے والی مبینہ بد اخلاقی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ سے رابطہ کر لیا جبکہ انہوں نے تمام معاملے سے وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا، عمران خان نے وفاقی وزیر کو متاثرہ خاندان کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔فیصل واڈا نے کہا کہ ملزم جتنا بھی بااثر ہو اسے قانون کی گرفت میں لائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ سے رابطہ کر کے اس کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گزشتہ روز ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ بااثر شخص نے گھر میں گھس کر مبینہ بد اخلاقی کی۔خاتون نے بتایا تھا کہ وہ اپنی بچی کے کیس میں تھانوں کے چکر لگا لگا کر تھک گئیں، در در کی ٹھوکریں کھانے کے باوجود انہیں انصاف نہیں ملا، بااثر ملزم کے خلاف پولیس ایف آئی آر درج نہیں کررہی۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے مطالبہ کیا تھا کہ بیٹی کا میڈیکل کرواکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
بد اخلاقی کا نوٹس

مزید :

علاقائی -