کابل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ   خاتون صحافی جاں بحق

 کابل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ   خاتون صحافی جاں بحق

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پارلیمنٹ کی مشیر خاتون صحافی جاں بحق ہوگئی ۔خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا تھا خاتون صحافی مینا مینگل کو اسوقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دفتر واپس جارہی تھیں۔ان کا کہنا تھا خاتون صحافی افغان پارلیمنٹ کی کلچرل مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی تھیں ۔نصرت رحیمی نے کہا مسلح حملہ آوروں کی تعداد ایک یا دو تھی جو موقع سے فرار ہوگئے تاہم کابل پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔کابل پولیس کا کہنا تھا فی الوقت یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی ہے یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ۔ داعش اور افغان طالبان دونوں گروپس کی جانب سے کابل میں مسلسل حملے ہوتے ہیں لیکن کسی نے ذمہ داری قبول نہیں۔

خاتون صحافی 

مزید : صفحہ آخر