کیمپ جیل کے 2قیدی ہسپتالوں میں دم توڑ گئے

  کیمپ جیل کے 2قیدی ہسپتالوں میں دم توڑ گئے

لاہور(کرائم رپورٹر) کیمپ جیل کے قیدی محمد احمد نے گلاب دیوی ہسپتال جبکہ یاسر نے جیل ہسپتال میں دم توڑ دےدےا ‘دونوں قیدیوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئیں۔ کیمپ جیل حکام کے مطابق کیولری گرانڈ کا محمد احمد دو سال قبل چوری و ڈکیتی کے مقدمے میں جیل لایا گیا تھا، 3 مئی کو علاج کی خاطر گلاب دیوی منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکادوسرا قیدی یاسر کوٹ لکھپت جیل کا رہائشی تھا اور منشیات کیس میں دوماہ قبل جیل آیا تھا، یاسر علی الصبح جیل ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ دونوں قیدیوں کی لاشیںمردہ خانے منتقل، پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

قیدی دم توڑ گئے

مزید : صفحہ آخر