جسٹس محمد قاسم خان عمرہ کی سعادت حاصل کر نے جائیں گے

  جسٹس محمد قاسم خان عمرہ کی سعادت حاصل کر نے جائیں گے

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے سینئرجج جسٹس محمد قاسم خان 20 مئی سے2 جون تک عمرہ کی سعادت حاصل کر نے سعودی عرب جائیں گے،اس سلسلے میں جسٹس محمد قاسم خان نے ایکس پاکستان رخصت کے لئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، چیف جسٹس کی منظوری کے بعد جسٹس محمد قاسم خان کواین اوسی جاری ہوگا۔جسٹس محمد قاسم خان سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرنے والے بنچ کے سربراہ ہیں،وہ عمرہ کی سعادت کے بعد دوبارہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے حوالے سے تشکیل دی گئی نئی جے آئی ٹی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

عمرہ کی سعادت

مزید : صفحہ آخر