سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کے عہدہ کے لئے درخواستیں طلب

  سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کے عہدہ کے لئے درخواستیں طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کے عہدہ کے لئے درخواستیں طلب کرلی ہیں، امیدوار 13مئی سے 29 جون تک درخواستیں دے سکیں گے۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سردارمحمد شمیم خان کی منظوری کے بعد درخواستیں طلب کی گئی ہیں، بی اے ایل ایل بی اور دوسالہ وکالت پریکٹس رکھنے والے امیدوار درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے، 22 سے 35 سال تک کے امیدوار درخواست دینے کے لئے اہل ہوں گے،تین فیصد کوٹہ معذور اور 5فیصد کوٹہ اقلیتوں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

سول جج کم

مزید : صفحہ آخر