پیشہ وارانہ بے ضابطگیاں، خاتون سمیت 6 وکلاءکے لائسنس معطل

پیشہ وارانہ بے ضابطگیاں، خاتون سمیت 6 وکلاءکے لائسنس معطل

لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل نے پیشہ وارانہ بے ضابطگی پرلاہور کی ایک خاتون وکیل سمیت 6 وکلاءکے لائسنس معطل کر تے ہوئے معاملہ مزید کارروائی کے لئے مس کنڈکٹ ٹربیونل کوبھجوادیاہے۔پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے لاہوراورفیصل آباد سمیت دیگر اضلاع کے وکلاءکے خلاف موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا،متعلقہ وکلاءکے غیر تسلی بخش جوابات پران کے لائسنس معطل کردیئے گئے ہیں،پنجاب بارکونسل کے چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی کی سربراہی میں منیرحسین بھٹی سمیت دیگراراکین نے شکایات کاجائزہ لیا،کمیٹی نے خواتین وکلاءکے خلاف نازیبا الفاظ فیس بک پراستعمال کرنے والی لاہور کی خاتون ایڈووکیٹ فائقہ ملک کا لائسنس اورلاہور کے ہی عاصم گوجر ایڈووکیٹ کے پیش نہ ہونے پران کا لائسنس معطل کردیاہے۔

،ممبر پنجاب بار کونسل منیر حسین بھٹی کا کہنا ہے کہ پیشہ وارانہ بے ضابطگی کے مرتکب وکلاءکے احتساب اور ان خلاف تادیبی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید : علاقائی