حکومت تفصیلات بتائے کہ بیل آﺅٹ پیکیج کے بدلے میں پاکستان کو کیا دینا پڑےگا
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ متعدد مرتبہ پیپلز پارٹی حکومت سے مطالبہ کر چکی ہے کہ وہ قرضوں کی تفصیلات بالخصوص آئی ایم ایف کے ساتھ حکومتی ڈیل اور بیل آﺅٹ پیکیج کی تفصیلات کو سب کے سامنے رکھیں اور قوم کو بتائے کہ اس کے بدلے میں پاکستان کو کیا دینا پڑے گا ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی کسی ملک نے حکومت کو کوئی بیل آﺅٹ پیکج دیا ہے اورا س کے بارے میں حکومت نے کریڈٹ لینے کی بھی بڑی کوشش کی تھی اس کو اب تک قوم کے سامنے لانے سے حکومت انکاری کیوں ہے کیوں اس کے بارے میں حکومت عوام کو لاعلم کھ کر خود ہی شکوک و شہبات پیدا کررہی ہے۔
قمر زمان کائرہ