وزیراعلیٰ پنجاب کا ماں سے اظہار محبت کے عالمی دن پر پیغام

  وزیراعلیٰ پنجاب کا ماں سے اظہار محبت کے عالمی دن پر پیغام

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماں جیسی عظیم ہستی اللہ تعالیٰ کی انمول نعمت ہے اور بلاشبہ ماں سچے جذبے اور صادق رشتے کا نام ہے، ماں جیسے بے لوث رشتے کا کائنات میں کوئی نعم البدل نہیں۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے ماں سے محبت کے اظہار کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ماں کی خدمت کو اپنا شعار بنانے والے نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی سرخرو ہوتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ میں اپنی والدہ محترمہ کی دعاﺅں کی بدولت آج اس مقام پر ہوںاورمیں اللہ تعالیٰ کا شکربجا لاتا ہوں جس نے مجھے اپنی والدہ محترمہ کی خدمت کی توفیق عطا فرمائی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب/ پیغام

مزید : صفحہ آخر