گھر میں آتشزدگی سے جاں بحق تینوں بھائی سپر د خاک

گھر میں آتشزدگی سے جاں بحق تینوں بھائی سپر د خاک

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈ میں جھلسنے والے کمسن بچوں کو سپر د خاک کر دیا گیا ۔کمسن بچوں کی لاشیں گھر پہنچیں تو محلے میں کہرام مچ گیا اور ماں باپ پر غشی کے دورے پڑنے لگے، رشتے دار خواتین کی آہ و بکا سے ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔حادثے کا شکار ہونے والے تین بھائی فریاد، عمران اور عرفان اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہتے تھے، افطاری کے وقت سب لوگ دوسری منزل پر جمع ہوئے تو بچے اوپر تیسر ی منزل پر کھیلنے چلے گئے، بچوں نے دیا سلائی جلائی یا شارٹ سرکٹ ہوا، آنا” فانا” فریاد کا 5 سالہ بیٹا علی حسن،3 سالہ بیٹی نبیہہ اور 6 سالہ بھتیجی حبیبہ جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ بچوں کو بچاتے ہوئے ان کا چچا عمران بھی جھلس کر زخمی ہو گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک حادثہ تھا، ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں۔

مزید : علاقائی