ایس ایس پی آپریشنزکا رمضان بازاروں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ایس ایس پی آپریشنزکا رمضان بازاروں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمٰن کھاڑک نے آج علی الصبح مختلف سستارمضان بازاروں کا دورہ کیا ۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سستا رمضان بازار گلشن راوی، رمضان بازار گلدشت ٹا¶ن اور ہربنس پورہ کے سستا رمضان بازار پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ رمضان بازاروں کی سکیورٹی پر تعینات عملہ انتہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی انجام دے۔تمام افراد کومکمل چیکنگ کے بعد ہی رمضان بازاروں میں داخل ہونے دیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ شہر کے تمام ناکوں اورمختلف پوائنٹس پر مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے۔ رمضان بازاروں میں آنے والے تمام افراد کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

جسے ہمیں احسن طریقہ سے نبھانا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سمیت متعلقہ پولیس عملہ کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دیں۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل کھاڑک نے رات گئے شہر کی مختلف مارکیٹوں اور مساجد کے دورے بھی کئے ۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو سیکورٹی چیکگ مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہو ر پولیس کی ساری کمان اپنے جوانوں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے کھڑی ہے۔

مزید : علاقائی