کالعدم جیش محمد ،جماعتہ الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن سے منسلک 11تنظیموں پر پابندی

  کالعدم جیش محمد ،جماعتہ الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن سے منسلک ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے کالعدم جیش محمد، جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاونڈیشن سے منسلک 11 تنظیموں پر پابندی عائد کر دی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیموں پر پابندی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کے سلسلے میں لگائی گئی۔جن تنظیموں پر پہابندی عائد کی گئی ہے ان میں الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوة الارشاد، الحمد ٹر سٹ لاہور و فیصل آبادپرپابندی عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ الفضل فاو¿نڈیشن ٹرسٹ لاہور، موسک اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، المدینہ فاو¿نڈیشن لاہور،معاذ بن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور، الایثار فاو¿نڈیشن لاہور، الرحمت ٹرسٹ آرگنائزیشن بہاولپور اور الفرقان ٹرسٹ کراچی پابندی کی فہرست میں شامل ہیں۔

تنظیمیں /پابندی

مزید : صفحہ اول