سوشل میڈیا پر تھریٹ الرٹس جعلی ، عوام کان نہ دھریں ،ترجمان پاک فوج

  سوشل میڈیا پر تھریٹ الرٹس جعلی ، عوام کان نہ دھریں ،ترجمان پاک فوج

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے عوام کے نام اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ پیغام سوشل میڈیا پر جعلی تھریٹ الرٹس کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے۔ بیان میںعوام سے کہا گیا ہے وہ تھریٹ الرٹ سے متعلق سوشل میڈیا کی اطلاعات پر کان نہ دھریں ، آئی ایس پی آر نے ایسے کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیے۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈے کا مقصد لوگوں کو وسوسوں اور شبہات میں مبتلا کرنا ہے، تصدیق کیلئے آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس دیکھے جاسکتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج

مزید : صفحہ اول