مہمند ڈیم کی تعمیر مےں40فیصد پاکستانی 60فیصدغیرملکی ماہرین شامل ،چیئرمین واپڈا 

    مہمند ڈیم کی تعمیر مےں40فیصد پاکستانی 60فیصدغیرملکی ماہرین شامل ،چیئرمین ...

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کا کہنا ہے مہمند ڈیم کی تعمیر میں 40 فیصد پاکستانی جبکہ 60 فیصد غیر ملکی ایکسپرٹس کو شامل کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے اضافی غیر ملکی ایکسپرٹس بلانے سے ڈیم کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا۔ پراجیکٹ میں اہم عہدے پاکستانیوں کے پاس ہونگے۔ مہمند ڈیم کی تعمیر میں شفافیت کو برقرار رکھا گیا ہے، امریکن کمپنی بھی ڈیم کی تعمیر میں شامل ہورہی ہے لیکن پراجیکٹ میں لیڈ کمپنی نیسپاک ہے۔

چیئرمین واپڈا

مزید : صفحہ اول