گوادر ،فائیو سٹار ہوٹل پر حملہ ،سکیورٹی گارڈ شہید جوابی کاروائی میں 4دہشتگرد ہلاک

    گوادر ،فائیو سٹار ہوٹل پر حملہ ،سکیورٹی گارڈ شہید جوابی کاروائی میں ...

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر کے فائیو سٹارہوٹل پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چار دہشت گردوں نے پی سی گوادر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش، انٹری پر موجود گارڈ نے دہشت گردوں کو روکا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہوٹل کا سکیورٹی گارڈ شہید ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پی سی میں موجود مہمانوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بی بی سی کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میںچاروں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ۔ میر ضیا اللہ لانگو نے بتایا کہ حملہ آوروں کے داخل ہوتے ہی ہوٹل کے الارم بجا دیے گئے تھے جس کے باعث وہاں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم بعض افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ہوٹل میں چینی شہریوں سمیت کوئی بھی غیر ملکی موجود نہیں تھا۔میر ضیا اللہ نے کہا کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ آور سمندر سے یا کس راستے سے ہوٹل پہنچے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں خود کش حملہ آوروں کے داخلے کے بارے میں اطلاعات تھیں لیکن گوادر میں کسی حملے کی اطلاع نہیں تھی۔بی بی سی کے مطابق ہوٹل پرحملے کی ذمہ داری بلوچ عسکریت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔بی ایل اے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجید بریگیڈ کے فریڈم فائٹرز نے فائیو سٹار ہوٹل میں حملہ کیا ۔

گوادر /حملہ

مزید : صفحہ اول