عمران خان کیخلاف چیخنے والانیب کاخام مال ہے، شیخ رشید

      عمران خان کیخلاف چیخنے والانیب کاخام مال ہے، شیخ رشید

لاہور(نمائندہ خصوصی ) ٰ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم سرسیدایکسپریس کا 15 مئی کوافتتاح کریں گے،اگرکرایہ بڑھایاتواکانومی کے کرایوں میں 50فیصداضافہ ہوگا، اسدعمرناتجربہ کارآدمی نہیں،غلط الزام نہ لگایاجائے،گینگ آف فورنے اس ملک کونوچاہے، عمران خان کوتباہ حال معیشت ملی۔ وہ ہفتہ کے روز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ کوشش ہے کہ ریلوے کے مزدوروں کوہیلتھ کارڈمل جائے، سرکلرریلوے پرتجاوزات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش ہوگی، حکومت سندھ کےساتھ ہرممکن تعاون کیاجائیگا،ریلوے کی نجکاری نہیں کی جارہی۔انہوں نے کہا کہ اسدعمرقیمتی آدمی ہیں،ان کونئی کابینہ میں ہوناچاہیے، اسدعمرناتجربہ کارآدمی نہیں،غلط الزام نہ لگایاجائے۔انہوں نے کہا کہ گینگ آف فورنے اس ملک کونوچاہے، کرائے کے لوگ ملک کواندرسے نقصان پہنچاناچاہتے ہیں،ان کے کپڑے،جائیدادیں سب کچھ باہرہیں،ایک نس گیادوسراپھنس گیاہے،ان کامطالبہ صرف لندن جاناہوتاہے، عمران خان کیخلاف چیخنے والانیب کاخام مال ہے۔

 شیخ رشید

مزید : صفحہ اول