اپوزیشن قیادت سر سے پاﺅں تک کرپشن میں لتھڑی ہوئی ہے ،صمصام بخاری

اپوزیشن قیادت سر سے پاﺅں تک کرپشن میں لتھڑی ہوئی ہے ،صمصام بخاری

لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ جب تک اپوزیشن پارٹیوں پر موجودہ قیادت کا قبضہ رہے گا وہ کسی صورت اپنا جمہوری کردار نہیں نبھا سکیں گی ،اپوزیشن پارٹیوں کی موجودہ قیادت سر سے پاﺅں تک کرپشن میں لتھڑی ہوئی ہے ،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنما آج آئی ایم ایف سے مذاکرات پر آسما ن سر پر اٹھا رہے ہیں حالانکہ ماضی میں یہ دونوں پارٹیاں اقتدار سنبھالتے ہی سب سے پہلے یہی کار خیر سرانجام دیتی تھیں جبکہ پارلیمنٹ کو ان کی اس واردات کی کانوں کان خبر نہیں ہوتی تھی۔ اپنے ایک بیان میں صمصام بخاری نے کہا کہ لوٹ مار کی دولت سے سیاست کرنے والے سیاستدان جمہوری نظام میں کبھی فٹ نہیں ہو سکتے ایسے رہنماﺅں سے نہ عوام کا بھلا ہو سکتا ہے نہ جمہوریت محفوظ رہ سکتی ہے ۔

صمصام بخاری 

مزید : صفحہ اول