مسلم لیگ (ن) کا اگست میں حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ

  مسلم لیگ (ن) کا اگست میں حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ

اسلا م آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن اپوزیشن جماعتوں کا باقاعدہ الائنس بنانے پر رضامند ہو گئی ہے ۔ خواجہ آصف کو اپوزیشن جماعتوں کا الائنس بنانے کا ٹاسک دیدیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن اپوزیشن جماعتوں کا باقاعدہ الائنس بنانے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے خواجہ آصف کو حزب اختلاف کی جماعتوں کا الائنس بنانے کا ٹاسک بھی دیدیا ہے۔ ذرائع نے دعوی کیاہے کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو مجوزہ الائنس کا سربراہ بنانے کی منظوری بھی دیدی ہے ۔نواز شریف نے خواجہ آصف کو بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سے رابطے بڑھانے کی ہدایت کی ہے ۔ نواز شریف نے اگست میں حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ بھی دیاہے۔مسلم لیگ ن کے سرپرست اعلی نے پارٹی کو وارڈ کی سطح تک منظم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مسلم لیگ ن /فیصلہ

مزید : صفحہ اول