حرا خان کا نجی ٹی وی چینل پر بطور اینکر کام شروع

حرا خان کا نجی ٹی وی چینل پر بطور اینکر کام شروع
حرا خان کا نجی ٹی وی چینل پر بطور اینکر کام شروع

  


لاہور(فلم رپورٹر)ماڈل و اینکر حرا خان نے نجی ٹی وی پر بطور اینکر کام شروع کردیا۔ حرا خان نے ایک نجی ٹی وی چینل پر بطور اینکر ایک پروگرام کا آغاز کردیا ہے ایک ملاقات کے دوران حراخان نے بتایاکہ اس سے قبل انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے ایک مارننگ شو ریکارڈ کروایا تھا جس کی بہت اچھی ریٹنگ آئی تھی مگر اب انہوں نے ایک معروف ٹی وی چینل پر ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے جس کی میں ہوسٹ ہوںحراخان نے بتایاکہ اس پروگرام سے وہ بطور اینکر آزادانہ کام کرسکتی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔حرا خان نے مذید کہاکہ انہوں نے ایک اچھی انکر بننے کے لیئے بہت سارے نامور ہوسٹ اور اینکرز سے سیکھا ہے ۔

۔کیونکہ وہ نہیں چاہتی کہ اپنے کیرئیر کے آغاز پر ہی فلاپ ہوجائیں ۔

مزید : کلچر