حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرکے غریبوں کی جان نکال لی، یوسف رضا گیلانی

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرکے غریبوں کی جان نکال لی، یوسف رضا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار ) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کا رخ عوام کی طرف کردیا ھے ھم نے آئی 
(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
ایم ایف سے معاہدے اپنی شرائط پر کیے تھے عوام کو سبسڈیز دیں لیکن حکومت نے عوام دشمن شرائط تسلیم کر کے تمام ٹیکسز عوام پر لگا نے کی شرائط تسلیم کر لی ھیں جس سے عوام کا جینا بہت زیادہ مشکل ھو جائے گا۔کرپشن لگا کر میڈیا ٹرائل کرنا آسان ھے لیکن اصل کام ثابت کرنا ھوتا ھے جو یہ نہیں کر پاتے۔ عمران خان حکومت اور اپوزیشن دونوں کا کردار خود ھی ادا کر رھے ھیں۔اپوزیشن رہنماو¿ں کو جیل میں ڈالنا عمران کا نہیں عدالتوں کاھے۔علیحدہ صوبہ کے قیام کی حکومت کی نیت ھی نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ داتا دربار کے لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ۔جغرافیائی لحاظ سے پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے ،میرے دور میں سوات اور مالاکنڈ میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ، سوات اور مالاکنڈ آپریشن میں 25 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ، ہم نے 90 دن ان افراد کو واپس گھروں کو بھیجا جس کی دنیا میں کم مثال ملتی ہے ، ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوان اور شہریوں نے شہادتیں قبول کیں ، حکومت سے اپیل کروں گا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد دے ، حکومت کو دہشت گردی کے حوالے سے ٹھوس موقف اپنایا جانا چاہیے تحقیقات جلد مکمل کی جائے ، افغانستان ہمارا برادر ملک نہیں بلکہ ہمسایہ بھی ہے اس سے تعلقات اچھے ہونے چاہیے ، افغانستان میں باقی دنیا نے چلا جانا ہے ہم نے بطور ہمسایہ ساتھ رہنا ہے ، جو کابل میں ہوتا ہے اس کے اثرات پاکستان جبکہ جو پاکستان میں ہوتا ہے اس کے اثرات کا بل پر پڑتے ہیں مہنگائی پر ہم نے پارلیمنٹ کو فورم بنایا ہے وہاں عوام کی آواز اٹھائی ہے ، تحریک انصاف کو چاہیے آپنے منشور پر عمل کرے تاکہ عوام کو ریلیف ملے آئی ایم ایف کے پاس ہم بھی گئے اور ن لیگ بھی گئی ، ہم نے کبھی نہیں کہا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے لیکن تحریک انصاف انکار کے باوجود چلی گئی ، حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے میں تاخیر کی جس سے نقصان ہوا ہے ، الزامات سب لگاتے ہیں ثابت کوئی نہیں کرتا ، وزیر اعظم عمران خان این آر او کی بات بار بار کیوں کررہے ہیں ، ہم نے اپنے دور میں کبھی انتقام نہیں لیا ہم احتساب کے حق میں انتقام کیخلاف ہیں ، وزیراعظم کو ایسا نہیں کہنا چاہیے کہ آدھی اسمبلی کو جیل میں ڈال دوں گا ، وزیر اعظم کا کام جیل میں ڈالنا نہیں یہ کام عدلیہ کا ہے آپ اپنا کام کریں عدلیہ اپنا کررہی ہے ، وزیر اعظم اپوزیشن کا کام بھی کررہے ہیں اور حکومت کا کام بھی کررہے ہیں وزیراعظم اپنا کام کریں اپوزیشن تقسیم نہیں ہے پر جماعت کا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے ، تحریک انصاف کے نئے بلدیاتی نظام پر حکومت کے اندر بھی اختلافات ہیں حکومت کو مشاورت کرنی چاہیے ، اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اگر صوبوں کو باختیار کیا جاتا تو آج بنگلہ دیش ہم سے جدا نہ ہوتا ، ہم نے اپنے اقتدار میں صوبوں کو باختیار کیا تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کے لیے سنجیدہ نہیں ہے ان کی نیت ہی نہیں ہے ،جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے صرف پاکستان پیپلز پارٹی نے سنجیدہ کوششیں کیں۔