فورٹ منرو ‘ طوفانی بارش ‘ ژالہ باری ‘ ندی ‘ نالوں میں طغیانی کا خدشہ

فورٹ منرو ‘ طوفانی بارش ‘ ژالہ باری ‘ ندی ‘ نالوں میں طغیانی کا خدشہ

ڈیرہ ‘وہاڑی ‘ اوچ شریف(سٹی رپورٹر‘بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار ‘ سٹی رپورٹر)ڈیرہ کے قبائلی علاقہ سیاحتی مقام فورٹ منرو میں موسم گرما کی پہلی طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری،ژالہ باری سے فورٹ منرو میں آئے سیاحوں کی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے کوہ سیلمان پر بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور بادلوں کا یہ سلسلہ چوبیس مئی تک جاری رہ سکتا ہے دوسری (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

طرف فورٹ منرو میں ہونے والی ژالہ باری اور طوفانی بارش سے ڈی جی خان کے موسم پر بھی اثر پڑااور ڈیرہ میں بھی بونداباندا اور بادل کی گھٹاو¿ں کے باعث موسم بہتر رہااور گرمی کی شدت کم رہی جس سے لوگ روزے کے باوجود سرشام اپنی خریداری میں مصروف ہوگئے۔ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں ان دنوں شدید گرم موسم کا راج ہے۔ وہاڑی سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرمی اس قدر شدید ہے کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا۔ جبکہ ان دنوں رمضان المبارک کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ ایسے میں شدید گرمی کی ستائی عوام کی جانب سے مسلسل بارش کی دعائیں کی جا رہی تھیں۔ اب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔اوچ شریف میں شہر و مضافات میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ، بارش ہونے کے باعث کئی روز سے سخت گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھلکھلا اٹھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر