مہنگائی کا جن بے قابو ‘ حکومت گرانفروشوں کیخلاف ایکشن لے ‘ فرح منظور خان

مہنگائی کا جن بے قابو ‘ حکومت گرانفروشوں کیخلاف ایکشن لے ‘ فرح منظور خان

وہاڑی(بیورورپورٹ+ نمائندہ خصوصی) ضلعی صدرمسلم لیگ ن شعبہ خواتین و سابق ایم پی اے فرح منظور خان نے کہا کہ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں محض دو دنوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے افسوس کی بات یہ ہے کہ غیر مسلموں کے ملک میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مسلمانوں کی سہولت کیلئے حلال اشیاءپر خصوصی ڈسکا¶نٹ کی آفر لگا دی گئی ہیں اور کئی ممالک میں(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

 یہ ڈسکا¶نٹ ستر فیصد تک ہے اس کے علاوہ عرب ممالک میں بھی رمضان کی خصوصی سیل لگا کر روزہ داروں کو رمضان کے بابرکت مہینے کے فیوض و برکات سے مستفید کرایا جا رہا ہے لیکن پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں گراں فروشوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے کہ وہ رمضان شروع ہوتے ہی اپنے گرو ابلیس کی گرفتاری کا بدلہ عوام سے لینے کیلئے ہر شے مہنگی کردیتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سئینر نائب صدر خواتین نوشین ملک بھی موجود تھی انہوں نے مزید کہا کہ اس بار تو حکومت نے بھی رمضان سے ایک دن قبل پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر کے انہیں مہنگائی کا جواز فراہم کردیا ہے اسی طرح لیموں پانچ سو روہے فروخت کئے جا رہے ہیں تو یہ بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہونے کی وجہ سے کہا جا رہا ہے ایسے حالات میں ضروری ہے کہ حکومت گراں فروشوں کے خلاف کڑی کارروائی کرے۔

فرخ منظور

مزید : ملتان صفحہ آخر