بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ ‘ 2 ملزموں کا 4,4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ‘ 2 کو جیل بھجوانے کا حکم
ملتان(خبر نگارخصو صی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کا(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
4ز4 روزہ جسمانی اور 2 ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے. فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم رجب حسین کیخلاف شہری کو بیرون ملک کا جھانسہ دے کر اڑھائی لاکھ بٹورنے کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا، ملزم غلام سرور کے خلاف کینیڈا کے ویزے فراہم کرنے کے عوض 20 لاکھ بٹورنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جن سے تفتیش اور برآمدگی نہیں ہونی اس لیے جیل بھجوانے کا حکم دیا جائے فاضل جج نے استدعا منظور کرلی ہے ، دریں اثناءملزم حاجی احمد بشیر کے خلاف محمد شکیل کو بیرون ملک ملازمت کا ویزہ 2 لاکھ 30 ہزار روپے میں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم اللہ± رکھا کے خلاف محمد سلیم کو سعودیہ کا ویزہ 3 لاکھ 95 ہزار بٹورنے کے باوجود فراہم نہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جن سے تفتیش اور برآمدگی دونوں باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے فاضل جج نے استدعا منظور کر لی ہے.