عوام کو سستی اشیاءکی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے ‘ خرم لغاری

عوام کو سستی اشیاءکی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے ‘ خرم لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


علی پور‘جتوئی(نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگارمعاون خاص وزیراعلیٰ پنجاب مشیرخوراک ایم پی اے خرم خاں لغاری نے رمضان بازار کا دورہ کیا اوراشیاءخوردونوش کی مقدار اورکوالٹی کو چیک کیا۔ فیئرپرائس شاپ پر عوام کو سستی اور معیاری اشیاءخوردونوش،سبزی وغیرہ فراہم کرنے اورتمام انتظامات مکمل (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )


ہونے پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ریاض عباس اوراہلکاروں کو شاباش دی اوررمضان بازار علی پورکی تعریف کرتے ہوئے اے ون قرار دیا۔رمضان بازارکی انتظامیہ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سیکیورٹی ، صفائی اوردیگر انتظامی امور کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ مشیرخوراک نے رمضان بازارمیں موجود خریداروں سے بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ عام بازار کے برعکس رمضان بازار میں 10سے 20روپے کم نرخوں پر اشیاءخوردونوش،سبزی ،پھل وغیرہ دستیاب ہیں۔ روزہ داروں کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے۔رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو سستی اورمعیاری اشیاءکی فراہمی کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائیں گے۔ سردار خرم سہیل خان لغاری نے جتوئی رمضان بازار کے معائنہ کے موقع پر بازار میں لگے سٹالوں پر اشیائ کے معیار، نرخ اور اوزان کی تفصلی جانچ پڑتال کے ساتھ انتظامیہ کی جانب سے خریداروں کے لیے کئے جانے والے اقدامات جن میں سیکیورٹی ، صفائی ستھرائی، میڈیکل کمپ پارکنگ ودیگر کا بھی معائنہ کیا انہوں نے بازار میں موجود خریداروں سے دکانداروں اور انتظامیہ کے جانب سے کئے جانیوالے اقدامات پر تفصلی بات چیت کی جس پر خریداروں کے جانب سے تسلی بخش انتظامات کا اظہار کیا گیا رمضان بازار میں لگے میڈیکل کیمپ پر موجود سٹاف سے انہوں نے موجود طبی سہولیات کے بارے میں بھی معلومات لیں جتوئی رمضان بازار میں اشیائ کی فراہمی معیار نرخ اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ سیکورٹی ودیگر اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس موقع پر جتوئی انتظامیہ جن میں اسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد کمبوہ پولیس آفیسر ڈی ایس پی جتوئی آصف رشید اور ایس ایچ او جتوئی چوہدری اصغر اور بلدیہ اور تمام متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا کہ حکومت پنجاب رمضان المبارک کے مہینے میں اعلی سطح پر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے جس کا علمی نمونہ جتوئی رمضان بازار کی صورت میں سب کے سامنے ہے انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے پیدا ہوئے مسائل کے باوجود مشکل وقت میں حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور عملی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پیش پیش ہے تا کہ گزشتہ ادوار میں عوام کو ہونے والی مشکلات کو جلد از جلد قابو پا کر اصل ثمرات مرتب کئے جاسکیں ۔
دورہ